عاطف کی آواز میں ماضی کے مشہور گانے ‘چلتے چلتے’ پر شائقین کا ملا جل ردعمل

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز لیجنڈری بھارتی اداکارہ مینا کماری پر فلمایا گیا گانا ’چلتے چلتے‘ میں بھی شامل ہوگئی تاہم ان کی آواز میں گائے گئے گانے پر شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔بالی وڈ کی آنے والی فلم ’مترن‘ کا تیسرا گانا ’چلتے چلتے‘ ریلیز کیا گیا ہے جس کی گلوکاری عاطف اسلم نے انجام دی۔درحقیقت یہ گانا 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پاکیزہ‘ کا ہے جس کو لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی مدھر آواز میں اسے گایا تھا۔اس کے موسیقار غلام محمد تھے،جب کہ اس گیت کو ’کیفی اعظمیٰ‘ نے لکھا تھا۔یہ فلم 1972 کی مشہور فلموں میں سے ایک تھی جس میں اداکارہ مینا کماری نے مرکزی کردار نبھایا تاہم ان پر فلمایا گیا گانا ’ یوں ہی کوئی مل گیا تھا،،، چلتے چلتے‘ آج بھی بے حد مقبول ہے۔فلم ’مترن‘ کے لیے اس گانے کو ریمیک کیا گیا ہے جس کے لریکس تنیشک بگچی نے لکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں