انسٹاگرام میں اب تک سیاسی، شوبز اور دیگر مشہور شخصیات اپنے ذاتی اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ رکھتے تھے لیکن اب یہ سہولت ہر صارف کے لیے دستیاب ہے تاکہ جعلی اکاؤنٹس سے بچا جا سکے۔اس سے قبل صارفین کو معلوم نہیں تھا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ کیسے کرتے ہیں اور بلیو بیج کی علامت کیسے نمودار ہوتی ہے تاہم انسٹاگرام میں چھوٹے بڑے کاروبار یا پھر جو اپنے ذاتی اکاؤنٹس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ ویریفکیشن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ کرنے کے لیے پروفائل میں جانا ہوگا جہاں سیٹنگ کا آپشن واضح ہوگا، اس آپشن کے اندر ریکوئیسٹ ویریفکیشن آئیکون دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک چھوٹا فارم ہوگا یہاں صارف کی معلومات طلب کی جائے گی۔ویریفکیشن کے لیے صارف کی ذاتی معلومات کے ساتھ کوئی حکومتی شناختی کارڈ یا پھر کوئی کاروباری کارڈ کی تصویر درج کرنا لازمی ہوگی جس سے تاریخ پیدائش اور ضلع وغیرہ کی معلومات منسلک ہو۔اس عمل کو مکمل کرکے اپنی اکاؤنٹ ویریفکیشن درخواست انسٹاگرام کو بھیج دیں اور انتظار کریں۔اگر آپ کے انسٹاگرام میں ویریفائیڈ اکاؤنٹ کا آپشن نہیں آرہا تو انتظار کیجئے، جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گا۔واضح رہے کہ ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا سلسلہ سب سے پہلے ٹوئٹر نے 2009 میں شروع کیا تھا جو کہ اہم شخصیات اور برانڈز تک محدود تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments