گستاخانہ خاکوں کیخلاف تحریک لبیک کا احتجاجی مارچ سرائے عالمگیر پہنچ گیا

جہلم: تحریک لبیک کا ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف لانگ مارچ گجرات سے سرائے عالمگیر پہنچ گیا ہے اور دریائے جہلم کے پل پر رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔تحریک لبیک لانگ مارچ کی قیادت بانی پیر افضل قادری اور علامہ خادم حسین رضوی کررہے ہیں جہاں قائدین مختلف مقامات پر شرکا سے خطاب بھی کر رہے ہیں۔لاہور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی رات گجرات میں قیام کے بعد آج صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ریلی کے شرکاء مختلف گاڑیوں میں سوار ہیں اور ریلی سرائے عالمگیر پہنچی تو شرکاء کو پل پر کنٹنیرز لگا کر روکنے کی کوشش کی گئی تاہم بعدازاں تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔علامہ خادم حسین رضوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ہالینڈ سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف سخت احتجاج کرے، اپنے سفیر کو ہالینڈ سے واپس بلائے اور ہالینڈ کے سفیر کو پاکستان سے فوری طور پر بےدخل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں