نواز شریف اور مریم سے ملاقات کیلئے لیگی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کے لیے خاندان کے افراد سمیت لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے اور اس سلسلے میں عباس شریف کی فیملی اور لیگی رہنما جیل پہنچے ہیں۔اڈیالہ جیل آنے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، مصدق ملک، جاوید لطیف، امیر مقام، شیخ روحیل اصغر، نعیم بٹ اور بلیغ الرحمان شامل ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو آج العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے باعث احتساب عدالت لے جایا گیا تھا۔احتساب عدالت 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا کا حکم دے چکی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں