لازوال ڈراموں کی مصنفہ، اردو ناول نگار اور معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کی 88 ویں سالگرہ پر گوگل بھی اپنے ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔فاطمہ ثریا بجیا یکم سمتبر 1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی میں سکونت اختیار کی۔فاطمہ ثریا بجیا کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا، جہاں سب کو ہی ادب سے بہت لگاؤ تھا، یہی وجہ ہے کہ انہیں بھی بچپن سے لکھنے لکھانے اور مطالعے کا شوق تھا۔فاطمہ ثریا بجیا ملک کے مشہور مصنف و ادیب انور مقصود، شاعرہ زہرہ نگار، مرحوم شیف زبیدہ طارق اور ڈیزائنر کاظمی کی بہن تھیں۔انہوں نے باقاعدہ اسکول میں تعلیم حاصل نہیں کی لیکن گھر میں ہی ان کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھا گیا۔فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہوئیں، جس کے بعد پہلی مرتبہ 1966 میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس کے بعد ڈرامے لکھنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ان کے لکھے گئے مشہور ڈراموں میں شمع، انا، تصویر، افشاں، عروسہ اور دیگر شامل ہیں، انہوں نے پی ٹی وی پر خواتین کے لیے کئی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا۔فاطمہ ثریا بجیا نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف ملک میں نام روشن کیا بلکہ بین الاقوامی شہرت بھی حاصل کی۔ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جب کہ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments