ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔رجسٹریشن کا یہ سلسلہ 15 ستمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے چلایا جارہا ہے اور اوور سیز پاکستانی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں کہ کن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ‎سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے اور انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ افراد ہی آئی ووٹنگ کے لیے رجسٹرڈ ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو نائیکوپ نمبر، ای میل اور دیگر تفصیلات درج کرکے سائن اپ کرنا ہوگا، جس کے بعد ای میل پر تصدیقی پن کوڈ موصول ہوگا،‎ پن کوڈ کے اندراج پر ووٹر کو تصدیق کا تکمیلی پیغام بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں