کراچی: بھارتی اداکارہ جوہی چاولا پاکستان کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں۔جوہی چاولا کچھ روز قبل کراچی آئی تھیں، جہاں انہوں نے خوب سیر سپاٹے کیے۔اداکارہ نے کراچی میں اپنی موجودگی کے حوالے سے ٹوئٹر کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔جوہی نے لکھا تھا کہ وہ پاکستانی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ بھی دیکھیں گی، جس میں ایک بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی رومانوی کہانی دکھائی گئی ہے۔جوہی چاولا آج کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئیں۔اس موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں جوہی چاولا نے بتایا کہ انہیں پاکستانی فلم بہت پسند آئی، ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی اسٹارز کو داد بھی دی۔اداکارہ نے بتایا کہ ’میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئی تھی، اس لیے کسی کو وقت نہیں دے سکی‘۔جوہی چاولا نے خاص طور پر پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی ایک خاندانی شادی کے سلسلے میں کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments