ممبئی: بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق منیش پانڈے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیو کریں گے۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے والے کیدر جادھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سریش رائنا ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپرت بومرا، شھردل ٹھاکر اور خلیل احمد پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments