لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران آج لاہور میں واقع دارالشفقت پہنچیں، جہاں وہ بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھائیں گی۔خاتون اول کے ہمراہ ان کی قریبی سہیلی فرح خان بھی موجود ہیں۔بشریٰ عمران نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔دارالشفقت میں موجود ایک بچے کی بیماری کا سن کر انہوں نے بچے کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ نے دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ہے اور آج وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی۔واضح رہے کہ بشریٰ عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments