نائیجریا: بوکو حرام کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

ابوجا۔۔۔نائیجریا کے شمال مشرق کے سرحدی علاقے میں ملٹری بیس پر نائیجرین فوجیوں اور بوکو حرام جنگجوؤں کے مابین مسلح جھڑپ میں 30 فوجی ہلاک ہوگئے۔ جنگجوؤں سے بھرے ٹرک بورنو ریاست کے شمالی حصہ میں گاؤں زری پر پہنچے اور انہوں نے فوجی چھاؤنی پر حملہ کردیا۔ دوسری جانب ملٹری افسر نے بتایا کہ ’بوکو حرام کے جنگجو بھاری اسلحہ کے ساتھ ٹرکوں میں آئے تھے اور لڑائی ایک گھنٹے تک جاری رہی‘۔افسرنے بتایا کہ ’ہمارے 30 فوجی جاں بحق ہو گئے اور حملہ شام 4 بجے ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں