یوکرین سے امن مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں، روس کا انتباہ

ماسکو ۔۔۔روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک میں باغی رہنما الیگزینڈر زخارشینکو کے قتل سے امن مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔ روسی حکومت کے مطابق یہ حملہ ایک اشتعال انگیزی تھا، جس کی ذمہ داری یوکرینی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ زخارشینکو گزشتہ روز کو دونیتسک شہر میں کیے گئے ایک بم حملے میں مارے گئے تھے۔ اس کارروائی میں ان کا ایک محافظ بھی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دیگر 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔ 42 سالہ زخارشینکو دونیتسک پیپلز ری پبلک کے خودساختہ سربراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں