کنساس …. ہمشکل ہونا مختلف مسائل پیدا کرتا ہے۔ بعض لوگوں کیلئے کسی دوسرے سے مشابہت رکھنا شہرت کا سبب بن جاتا ہے اور بعض لوگ اسی مشابہت کی وجہ سے مسائل میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انتھونی جونز نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے جس نے زندگی کے 17قیمتی سال ایک ایسے جرم کی پاداش میں جیل میں گزارے جو جرم اس نے سرے سے کیا ہی نہیں تھا۔ کنساس حکام نے اسے مطلوب مجرم سمجھ کر گرفتار کیا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا اور سرسری سماعت کے بعد جیل بھیجدیا گیا۔ جیل میں رہنے کے دوران بھی وہ لوگوں کو یقین دلاتا رہا کہ اس نے کچھ نہیں کیا۔ کئی بار اس کے وکلاء نے عدالت سے رجوع بھی کیا جس کے نتیجے میں گزشتہ سال اسے جیل سے رہائی مل گئی مگر اب بے قصور سزا بھگتنے کے ہرجانے کے طورپر کنساس پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے 11لاکھ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کررہا ہے۔ جس مجرم کی پولیس کو تلاش تھی وہ ایک عور ت کے گھر میں نقب زنی، ڈکیتی میں ملوث تھا۔ اب جب وہ گھر پہنچ چکا ہے تو بیحد خوش ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ اسے ہرجانے کی رقم مل جائے تو وہ ازسر نو اپنی زندگی کی شروعات کریگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments