ریاض: سعودی عرب میں دکانوں اور شورومز میں 70 فیصد مقامی ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے ڈیڈلائن ختم ہونے میں 6 روز رہ گئے، دوسری جانب غیر ملکیوں نے اپنی دکانیں اور کاروبار بندکرنا شروع کر دیئے۔محکمہ لیبر نے دکانداروں، آٹو موبائل شورومز، کپڑوں، فرنیچر اور گھریلو سامان کی دکانوں میں 70 فیصد سعودی ملازمین بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔اس فیصلے کے بعد سے گھڑیوں، چشموں، طبی سامان، الیکٹرانک آلات،گاڑیوں کے پرزوں کی دکانوں، تعمیراتی اور دفاترکے سامان، قالینوں اور تیار ملبوسات کی دکانوں پر بھی سعودی ملازم کام کریں گے۔ایک معاشی ماہر فہد الشرافی کے مطابق سعودی عرب کی ریٹیل مارکیٹ 375 ارب ریال مالیت کی ہے اور اس اقدام سے 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملازمتوں پر مقامی افراد کو رکھنے کے فیصلے سے سعودی شہریوں کو اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔دوسری جانب 11 ستمبر سے سعودی محکمہ لیبر اس قانون پر عمل کے لیے 200 انسپکٹرز بھی تعینات کردے گا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments