لاہور: احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔پی سی بی ہیڈکوارٹر میں آج نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جانا تھا تاہم احسان مانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔پی سی بی کے قانون کے مطابق احسان مانی آئندہ 3 برس تک چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔اس سے قبل کرکٹ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین نامزد کیا تھا تاہم بعدازاں غلطی کا احساس ہونے پر انہیں گورننگ باڈی کا ممبر بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جب کہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا انتخاب گورننگ بورڈ کے ممبران اپنے ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں۔یاد رہے کہ احسان مانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے صدر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments