آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر فیلڈ فارمیشنز کوشہدا کے لواحقین کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز شہدا کے اہلخانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں