نومنتخب صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا۔نومنتخب صدر 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔عام انتخاب نے عارف علوی نے 91 ہزار 20 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک کے سید زمان علی جعفری نے 24 ہزار 660 اور متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار نے تیسرے نمبر پر رہے اور وہ 24 ہزار 146 ووٹ حاصل کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں