اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو رہی ہے، جس کے لیے نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کر رہے ہیں۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے اعتراض کا جواب دے دیا اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔سردار مظفر عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ‘سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے جبکہ ہائیکورٹ خواجہ حارث کے اعتراضات مسترد کرچکی ہے’۔جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ‘یہ غلط بات ہے، ہمارے کوئی اعتراضات مسترد نہیں ہوئے بلکہ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹانے ہوئے ہدایات جاری کیں’۔خواجہ حارث کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں اپنا جواب الجواب دینا چاہوں گا’۔جج محمد ارشد ملک نے ریمارکس دیئےکہ ‘ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی ہمارے سامنے آچکی ہے’۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ‘عدالت کے سامنے دو فریقین ہیں، پراسیکیوٹر جو بات کہتے ہیں آپ وہ لکھ دیتے ہیں’۔سماعت کے دوران خواجہ حارث کے اعتراض پر سردار مظفر کے جواب سے آخری پیرا حذف کردیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments