لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ کا الگ دباؤ ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ نہیں ہوگا کیونکہ بھارت کے خلاف میچ کا الگ دباؤ ہوتا ہے، میچ میں بھارت کے بولرز پر بھی بہت دباؤ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ورلڈ کلاس سائیڈ ہے اور کوہلی کے نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ محمدحفیظ کے نہ ہونے پر تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، تبصرے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ ایونٹ میں 19 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments