نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کابھارت کے ساتھ دلچسپ تعلق یہ ہے کہ تقسیم ہند سے قبل ان کے والد ڈاکٹر الٰہی علوی بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے دانتوں کا علاج کرتے رہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے قیام سے قبل ہی عمران خان کے ساتھیوں اور تحریک انصاف کے متحرک بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔69 سالہ سابق دندان ساز 353 ووٹوں کی واضح اکثریت سے13 ویں صدر مملکت منتخب ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان کی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر نئے صدر کی شارٹ بائیو گرافی جاری کی گئی ہے۔بائیو گرافی کے مطابق عارف علوی کا بھارت سے تعلق ناصرف نہرو کے طبیب کے صاحبزاد ے ہونے کی حیثیت سے ہے بلکہ وہ پاکستان کے تیسرے ایسے صدر ہیں جن کا خاندان تقسیم ہند کے بعدہجرت کر کے پاکستان منتقل ہوا۔سابق صدور پرویز مشرف اور ممنون حسین کا خاندان بھی بھارت سے پاکستان ہجرت کر کے ا?یا تھا۔ ممنون حسین کے خاندان نے ا?گرہ سے اور پرویز مشرف کے خاندان نے نئی دہلی سے ہجرت کی تھی۔عارف علوی کے والد ڈاکٹر حبیب الرحمان الٰہی علوی تقسیم ہند سے قبل نہرو کے دانتوں کا علاج کیا کرتے تھے اور ان کے خاندان کے پاس ا?ج بھی بطور وزیر اعظم نہرو کے ان کے والد کو لکھے گئے خطوط ا?ج بھی موجود ہیں۔ان کے والد پاکستان کے قیام کے بعد کراچی ہجرت کر کے ا? ئے تھے جہاں صدر کے علاقے میں انہوں نے اپنا ڈینٹل کلینک کھولا تھا۔انہیں اپنے والد سے ہی دانتوں کے علاج کا ہنر وراثت میں ملا ہے۔علاوہ ازیں ان کے والد کا تعلق جناح خاندان سے بھی تھا ،فاطمہ جناح نے انہیںمہٹہ پیلس کا ٹرسٹی مقرر کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments