واشنگٹن۔۔سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کے بغیر بھی فعال ہے۔ انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی وزیرخارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کسی بھی ملک نے ایران کی مانند ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ معائنہ کاری اور جوابدہی کے حوالے سے یہ ایک سخت ترین معاہدہ ہے اور ایران نے اس پر پوری طرح سے عمل کیا ہے۔سابق امریکی وزیر خارجہ کہا کہ امریکا کے ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کے باوجود روس، چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ سب مل کر اس معاہدے کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments