لندن۔۔۔برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں شکست خوردہ انتہا پسند اور جنگجو اب افغانستان میں دوبارہ منظم ہورہے ہیں اور حملوں کی تیاری کررہے ہیں،وہ برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں حملے کرسکتے ہیں۔برطانیہ کے وزیر دفاع گاوین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک اور دوسری یورپی ریاستوں کو افغانستان میں موجود داعش کے انتہا پسند جنگجوؤں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کچھ دیکھا ہے ، وہ یہ کہ برطانیہ کو ان گروپوں سے حقیقی خطرہ درپیش ہے،ہمیں اقدامات کرنا ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں مانچسٹر طرز کا کوئی واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں برسرپیکار دہشت گرد گروپوں پر مستقل طور پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے برِّ اعظم یورپ میں روابط کے شواہد بھی موجود ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments