لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے جلوموڑ میں کپڑے کی دکان سے چوری کے الزام میں پکڑی گئی 2 خواتین کو دکاندار اور دیگر افراد کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپڑے کی دکان میں 2 خواتین کو چند افراد تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اس دوران ایک شخص خواتین پر ڈنڈے بھی برساتا ہے جبکہ تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ان خواتین کو مبینہ طور پر دکان میں چوری کے الزام میں پکڑا گیا تھا، جنہیں تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دکان میں چوری یا خواتین پر تشدد کےحوالے سے انہیں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں یہ علم ہے کہ یہ واقعہ کہاں رونما ہوا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments