ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا،چیف جسٹس

لاہور…سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا۔اس کے لئے ڈیم پرجھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کا پانی سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔ جلد سپریم کورٹ پانی پربین الاقوامی کانفرنس کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیم بنانا وربیرونی قرضے اتارنے ہیں۔کرپشن پرقابو پالیا تو یہ ملک بہت جلد ترقی کرے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جو کچھ اس دھرتی نے ہمیں دیا ۔ آج اسے لوٹانے کا وقت آگیا۔سپریم کورٹ نے جو اقدام اٹھایا تھا آج وہ پوری قوم کی آوازبن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی گزار چکا،یہ ملک نہ ہوتا توشاید میں آج کسی بینک میں مینجرہوتا۔نئی نسل تقاضہ کر رہی ہے کہ آپ ہمیں کیا دے کرجائیں گے۔کیا آپ انہیں مقروض چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ مفاد عامہ کے کیسز عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے نہیں اٹھا رہا اور نہ یہ بات میڈیا کو بتانے کے لئے کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں