سی پیک ا ولین ترجیح ہے ،شاہ محمود

اسلام آباد… وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس سے وابستہ چینی شہریوں کا تحفظ ہماری ترجیحات کا اہم نکتہ ہے ۔ چین کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے سمیت برآمدات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے ۔ پاکستان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے کبھی استعمال نہیںہونے دیگا ۔چین کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان چین کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے ۔چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔پاکستان مستقبل کی بڑی معیشت اور ابھرتی ہوئی منڈی ہے ۔چین امریکہ سمیت عالمی برادری کو نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے عظیم غیر معمولی جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ہفتہ کو دفتر خارجہ کا دورہ کیا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا۔ مذاکرات میں چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے حمایت کا اظہار کیا ۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ پاک،چین اقتصادی راہداری منصوبہ نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے اہم ہے۔انہوںنے کہا کہ چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ اقتصادی شعبے کی ترقی کیلئے زراعت کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔ پاکستان زرعی ملک ہے اس شعبے کی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں