راولپنڈی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے سیاست میں آنے کا عندیہ دےدیا۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت یافتہ بولرنے کہا کہ مجھے اور شاہد آفریدی کو ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاست میں ضرور آنا چاہئے۔ والدہ نے اجازت دی تو عملی سیاست میں ضرور قدم رکھوں گا۔ ملکی مسائل کے حل کی کوششوں کیلئے نہ صرف انہیں بلکہ شاہد آفریدی اور دیگر کو بھی عمل سیاست میں قدم رکھنا چاہئے۔ شعیب اختر کرکٹ اور سیاست میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے متاثر ہیں۔ پاکستان کے حالیہ انتخابات کے دوران بھی شعیب اختر ، عمران خان کیلئے کیمپین کرتے نظر آئے تھے۔ تحریک انصاف کی فتح پر بھی شعیب اختر نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان کو خصوصی مبارکباد دی تھی۔ ذرائع کے مطابق شعیب اختر اگر عملی سیاست میں قدم رکھتے ہیں تو ممکنہ طور پر وہ حکومتی جماعت کا ہی حصہ بنیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments