لاہور: ایشیا کپ میں شرکت کے لیے 16 رکنی پاکستانی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوں گے۔ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments