سانتا انا، میکسیکو …. غلطی سے کبھی کبھار اتنے المناک واقعات رونما ہوتے ہیں کہ انسان افسوس کرتا رہ جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ یہاں گزشتہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب مشتعل ہجو م نے ایک جوڑے پر مٹی کا تیل چھڑک کرانہیں آگ لگا دی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے غلطی سے انہیں بچوں کو اغوا کرنے والا سمجھا۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ چند دن قبل علاقے سے ایک بچے کا اغوا ہوچکا تھا جس کااب تک کوئی سراغ نہیں ملا تھااور اسی وجہ سے لوگ غصے میں بھرے ہوئے تھے ۔آگ لگائے جانے کے بعد مرد کو اسپتال میں بچا لیا گیا مگر عورت زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ واضح ہو کہ اس علاقے میں لنچنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تشدد کے بعد جوڑے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا مگر اس کے باوجود لوگوں کا غصہ قابو میں نہیں آرہا تھا ۔ لوگوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر جوڑے کو آگ لگادی۔ علاقے کے میئر اسماعیل غوث طبیا کا کہناہے کہ علاقے کے لوگ بغیر سوچے سمجھے قانون ہاتھ میں لے لیتے ہیں اور اب تک 300مقامی افراد پر ایسے جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے مقدمات چل رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments