اسلام آباد: اٹارنی جنرل انور منصور نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا جا چکا ہے اور ان کا عام پاسپورٹ بھی منسوخ کردیا جب کہ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت اسحاق ڈار کے پاس کوئی سفری دستاویز نہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا ‘تو پھر اسحاق ڈار کیسے واپس آئیں گے’، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اُنہیں وطن واپس لانے کے لیے طریقہ کار موجود ہے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل انور منصور سے مکالمے کے دوران کہا کہ ‘کیا آپ نے یہ معاملہ دیکھا ہے’ جس پر انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی کے معاملے پر متعلقہ حکام سے بات کی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کو مفرور قرار دینے کا آپ کو علم ہوگا، کیا اب بھی ریاست انہیں واپس نہیں لاسکتی’۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ برطانیہ سے تحویل ملزمان کا معاہدہ موجود ہے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا اس کے لیے وہاں کی عدالتوں میں جانا پڑے گا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اسحاق ڈار کی جائیدادیں شناخت کرلی ہیں اور جائیدادوں کو منسلک کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments