شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے اکثر فنکاروں کو کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن ایک 4 سالہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل میاح دھانانی نے فیشن میگزینز پر ایسے جلوے بکھیرے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف ان ہی کے چرچے ہیں۔جس عمر میں بچیاں گڑیا اور کھلونوں سے کھیلتی ہیں، میاح نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا اور اب ان کے ہر ہر انداز کی تصویر نے انٹرنیٹ پر وائرل ہوکر دھوم مچا رکھی ہے۔آج بڑے بڑے فیشن میگزینز اس ننھی ماڈل کی فوٹو شوٹ کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔میاح چاہے دیسی ملبوسات زیب تن کریں یا منفرد فیشن کے ملبوسات وہ ہر اسٹائل میں ہی عمدہ لگتی ہیں جس میں ان کی معصومیت چار چاند لگا دیتی ہے۔رواں برس نیویارک میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں میاح نے چلڈرن برین ٹیومر فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے کیٹ واک بھی کی جب کہ وہ کئی معروف میگزینز کے سرورق پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔میاح کو انسٹاگرام پر بھی اب تک ہزاروں صارفین فولو کرچکے ہیں اور وہ ایک ننھی سلیبریٹی کا درجہ اختیار کرچکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments