اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا، افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے پر ماہرہ خان کی فین ہوگئیں اور انہیں قابل ستائش قرار دے ڈالا۔میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ آمنہ شیخ سمیت پہلی مرتبہ ماہرہ خان کی خدمات کو بھی سراہا۔انہوں نے لکھا، ’ میں جس ایک خاتون سے متاثر تھی وہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی تھیں جن کے مطابق اگر کوئی شہرت یافتہ ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو اس کی ادائیگی کرے ورنہ وہ شہرت کسی کام کی نہیں اور اب میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کو بھی سراہتی ہوں کہ انہوں نے افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے جیسا قدم اٹھایا‘۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرا نے ماہرہ خان کی تعریف کی ہے، ورنہ اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ ماہرہ خان کو بے جا شہرت ملتی ہے۔گزشتہ برس اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرا نے کہا تھا کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، لہذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments