اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں، تعلقات بہترہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments