بالی وڈ کی 2010 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’دبنگ‘ تیسری بار آئندہ برس دھوم مچانے آرہی ہے۔فلم ’دبنگ 3‘ کی کاسٹ میں پہلے کی طرح سلمان خان کے ساتھ اداکارہ سوناکشی سنہا جلوہ گر ہوں گی اور معاون کردار بھی ارباز خان ہی نبھائیں گے لیکن صرف ہدایات پرابھو دیوا دیں گے۔دو روز قبل فلم کی تکمیل کو 8 برس مکمل ہوئے، اس موقع پر سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ملاقات ہوئی۔سلمان خان نے ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور پرستاروں کو آگاہ کیا کہ ’گذشتہ روز رجو اور چلچبل پانڈے ملے۔ اتفاق سے مہیش، ساجد اور واجد سے بھی ملاقات ہوئی، ملتے ہیں آئندہ برس دبنگ 3 میں‘۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’دبنگ‘ سے ہی کیا تھا جبکہ اس کے سیکوئل میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments