کابل۔۔۔افغانستان میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔عینی شائدین نے بتایا کہ صوبہ ننگر ہار میں جلال آباد طور خم روڈ پر ایک خود کش حملہ آور نے مظاہرین میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ دھماکہ انتہائی زور دار تھا ۔ دریں اثنا صوبائی حکومتی ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments