اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر انہیں وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پتا چلا۔ترجمان کے مطابق علم ہونے پر اس معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر سے تحریری جواب طلب کرنے اور اسلام آباد طلب کرکے وضاحت لینے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 9 ستمبر کو لندن کے او ٹو ارینا میں منعقدہ ایک میڈیا ایونٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ایک ایوارڈ کیٹگری کا اعلان کرنے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر متعدد بار شیئر کی گئی، جس میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سرگرمیوں پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments