کراچی: آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہےکہ پولیس پر کوئی دباؤ نہیں اور حکومت نے آزادنہ کام کرنے کا حکم دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا کہ ہم ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کریں گے، کراچی کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہر ممکن بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، حکومت نے آزادنہ کام کرنے کا حکم دیا ہے اور یقین دلایا ہےکہ پولیس کے قانون میں جدت لائیں گے جب کہ پولیس آرڈر 2002 بہت اچھا قانون ہے، ہم پولیس کے قوانین میں ترامیم بھی نافذ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں جو لوگ اچھا کام کریں گے انہیں انعام دیں گے اور جو برے کام، لینڈ مافیا یا کسی گروہ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔کلیم امام کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا، دنیا کے بڑے شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ ہوتا ہے، وعدہ کرتے ہیں نئے پروپوزل کے ساتھ سیف سٹی پروجیکٹ لگائیں گے، شہر میں بہت کیمرے اور رسپانس یونٹ ہونے چاہئیں۔لاپتا بچوں سے متعلق آئی جی سندھ نے کہاکہ لاپتا افراد اور بچے بڑا مسئلہ ہے، ہم نے کافی لوگ بازیاب کیے ہیں لیکن اب بھی کافی باقی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کلیم امام کا کہنا تھا کہ سابق آئی جی اے ڈی خواجہ نے اچھا کام کیا، تمام سابق آئی جیز کے اچھے کام جاری رکھیں گے، ایس ایچ اوز کو میرٹ پر لائیں گے، جس کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی اسے ہٹادیاجائے گا اور کوشش ہوگی وہ دوبارہ ایس ایچ او نہ لگے، تھانہ کلچرپر کام کرنے کی کوشش کریں گے اور تھانے کے مسائل دور کریں گے، تھانے کے رویئے اور ماحول کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments