بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے اب تک صرف اداکاری کے میدان میں ہی جوہر دکھائے ہیں لیکن اب وہ پہلی مرتبہ ریڈیو کے شعبے میں قدم رکھنے جارہی ہیں جہاں وہ ایک پروگرام کی میزبانی کریں گی۔کرینہ کپور بھارتی ہدایت کار اور اپنے ہر دلعزیز دوست کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو پر پروگرام کی میزبانی کرنے جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرینہ نے ریڈیو پروگرام کا میزبان بننے سے قبل کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جس پر انہوں نے اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی۔کرینہ کپور کا ڈیبیو ریڈیو پروگرام بھارتی ریڈیو چینل عشق 104.8 ایف ایم پر سنا جا سکے گا، جس میں کالرز اداکارہ سے مخاطب بھی ہوسکتے ہیں۔یہ پروگرام رواں برس دسمبر سے ریڈیو پر نشر کیا جائے گا جس کے لیے کرینہ کپور خان بے حد پر جوش ہیں۔اس حوالے سے کرینہ کا کہنا تھا، ’ریڈیو پر اس سے زیادہ اچھی شروعات نہیں ہوسکتی تھی، میں اپنا پہلا ریڈیو شو کر رہی ہوں جس کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments