اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ وفاق میں صحت سے متعلقہ امور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماتحت کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں میں ریگولیٹری نظام کی کارگردگی اور استعداد بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس کی منظوری اور نئے چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سرمایہ اور اثاثوں کے لیے ریکوری یونٹ کے قیام کی منظوری، پاکستان نیوی ایکٹ 1961ء میں ترمیم اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments