کراچی: شہرِ قائد میں ایک اور سرکاری افسر کی گاڑی غائب ہوگئی اور نامعلوم ملزمان ڈیفنس سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گاڑی چوری کرکے لے گئے۔گزری پولیس کے مطابق چوری شدہ گاڑی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسر کامران کلہوڑو کی ہے، جو گھر کے باہر کھڑی تھی کہ گزشتہ صبح نامعلوم ملزمان اسے چوری کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں سرکاری گاڑی چھینے یا چوری کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔چند روز قبل درخشاں تھانے کی حدود سے میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی جبکہ چند نامعلوم ملزمان سچل کے علاقے سے سندھ اسمبلی کے افسر کو الاٹ کی گئی گاڑی ان کے ڈرائیور فرحان سے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سال (2017 اور 2018) کے دوران شہر میں 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39 گاڑیاں چھینی گئیں۔ایک اندازے کے مطابق ان گاڑیوں کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments