ٹوکیو: جاپان میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار 785 ہوگئی۔جاپانی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے لے کر اب تک 100 برس کی عمر تک پہنچنے والوں میں 2 ہزار افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مستقبل میں جاپان میں معمر افراد میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہوں گی۔اس سلسلے میں پیر (17 ستمبر) کو جاپان میں ‘ایجڈ ڈے’ منایا جائے گا یعنی اُن افراد کا دن، جو 100 سال کی عمر تک پہنچ گئے ہیں۔اس دن 100 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو جاپانی وزیراعظم شینز ایبے کی جانب سے مبارکباد کا خط بھی موصول ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے، جس کی عمر 113 سال ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments