کراچی: نیب نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں دائر کیا جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔احتساب عدالت نے بابر غوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔نیب کی جانب سے بابر غوری اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف سمیت دیگر 8 ملزمان کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2012 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔واضح رہےکہ بابر غوری پیپلزپارٹی کے مخلوط دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں، ان کا شمار ایم کیوایم کے دیرینہ رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments