نیویارک۔۔۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے واشنگٹن اور تل ابیب کے خلاف انسانی حقوق کمشنر کے موقف پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں نکی ہیلی نے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل بیشلٹ کے بیان کو جانبدارانہ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ میشل بیشلیٹ بھی اپنے پیشروئوں کی طرح امریکا اور اسرائیل مخالف پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔نکی ہیلی نے کہا کہ امریکا نے اسی وجہ سے جون 2018 ء میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی اختیار کر لی تھی مگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل بیشلیٹ نے عالمی عہدہ سنبھالنے کے بعد جاری کیے جانے والے اپنے پہلے بیان میں امریکا کی امیگریشن پالیسیوں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments