اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جہاں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنا پہلا خطاب کریں گے ۔مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔پارلیمانی سال شروع ہونے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کو پالیسی گائیڈ لائنز دیں گے۔دوسری جانب صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس 18 ستمبر کی سہ پہر 4 بجے اور سینیٹ کا معمول کا اجلاس 18 ستمبر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے باعث حکومت سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کی درخواست کی تھی، جس پر حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی و سینیٹ کا اجلاس ری شیڈول کیا تھا۔یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں جن کی نماز جنازہ اور تدفین جمعہ 14 ستمبر کو لاہور میں کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments