دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کا مقابلہ آج افغانستان سے ہوگا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گے۔گروپ ‘بی’ میں شامل سری لنکن ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کھیلے گی، پہلے میچ میں اسے بنگلادیش نے عبرتناک شکست دی تھی جب کہ افغانستان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ‘بی’ میں بنگلادیش 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سری لنکا کا رن ریٹ منفی 2.74 ہے۔گروپ ‘اے’ میں شامل پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد اسے 2 پوائنٹس ملے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments