صدر عارف علوی کا شہبازشریف کو فون، کلثوم نواز کی وفات پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کلثوم نواز کی وفات پر شہبازشریف کو فون کیا۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر شریف خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد 11 ستمبر کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کرگئیں جن کی تدفین جاتی امرا میں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں