اقوام متحدہ۔۔۔ا قوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں بیروزگاری کی شرح دنیا کے دیگر خطوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے تجارت وترقی (انکٹاڈ)کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کا گنجان آباد علاقہ غزہ بیروزگاری کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے۔ ماضی کی نسبت غزہ میں بیروزگاری نہ صرف اپنے عروج پر ہے بلکہ پورا فلسطینی بیروزگاری کے اعتبار سے دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بیروزگاری کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار ہیں۔ غزہ میں تعمیر وترقی کا عمل منجمد ہوچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اراضی میں 2017ء کے دوران بیروزگاری کا تناسب 27.4 فی صد تھا جبکہ گزشتہ برس قومی پیداوار میں 11 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق فلسطین میں 30 سال سے کم عمر کے نصف فلسطینی بیروزگار ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments