نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ایسی علامات ہیں کہ افغانستان کی طویل جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے۔سلامتی کونسل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، افغان مسئلے پر لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات التوا کا شکار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگجو تنظیم داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لیے افغانستان پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لیےفریم ورک ہے، موقع کا فائدہ اٹھانے کی ذمہ داری ان پر ہے جو افغان تنازع میں براہ راست شریک ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments