کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے دل کھول کر ڈیم کے لیے عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کیا اور ڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اس دوران انہوں نے ڈیم کو بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شہر قائد سے بھی ڈیم فنڈز کی درخواست کی۔وزیر اعظم کی اپیل پر اہل کراچی نے بھر پور تعاون کیا اور ڈیم کے لیےعطیات دینے میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے بذریعہ ٹوئٹ اہل کراچی کا ڈیم فنڈنگ میں بھرپور معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر میں اہل کراچی کا مشکور ہوں‘۔وزیراعظم نے بتایا کہ ’ڈیم کیلئے منعقدہ فنڈریزر میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments