لندن …. ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا جو کار ریس اور گھڑ دوڑ دونوں کے ماہر سمجھے جاتے رہے ہیں اب ایک عرصے سے سرکاری ذمہ داریوں سے کنارہ کش ہوکر زندگی گزار رہے ہیںمگر شواہد بتاتے ہیں کہ شہزادہ فلپ جن کی عمر 97سال ہوچکی ہے اب بھی تیز رفتار گاڑی چلاسکتے ہیں کیونکہ لوگوں نے چند دن قبل ہی انہیں ہرے رنگ کی ایک لینڈ روور بالمورال کے علاقے میں چلاتے ہوئے دیکھا اور پھر انکی تصویر اتار کر نیٹ پر جاری کردی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت ساتھ کوئی دوسرا انکے ساتھ نہیں تھا اور وہ سادہ لباس میں تھے اورچشمہ لگا ہوا تھا۔ واضح ہو کہ ڈیوک آف ایڈنبرا کو اپنے آبائی علاقے اسکاٹ لینڈ سے بہت پیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں اکثر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments