گزشتہ 2 برسوں میں انسٹاگرام ای بزنس کے ایک بہترین آپشن کے طور پر سامنے آیا ہے اور اس فوٹو شیئرنگ ایپ پر ملبوسات سے لے کر گھریلو اشیاء اور دیگر چیزوں کی خریداری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ایسے میں اب باقاعدہ طور پر صارفین کے لیے جلد انسٹا شاپنگ چینل کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔یہ ایک ایکسپلورر چینل ہوگا، جہاں 46 ممالک کے برانڈز کی چیزیں دستیاب ہوں گی تاکہ صارفین آسانی سے شاپنگ کرسکیں اور انسٹا ای کامرس میں خاص طور پر اضافہ ہوسکے۔اس شاپنگ چینل سے صارفین فیشن، اسپورٹس، ٹیکنالوجی ڈیوائسز اور دیگر اشیاء خرید سکتے ہیں۔یہ چینل رواں برس جون سے آزمائشی مراحل میں ہے جو کہ جلد ہی انسٹا ایکسپلورر میں شامل کردیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق اس چینل سے خریدو فرخت میں اضافہ ہو جائے گا اور صارفین کا اعتماد بڑھے گا۔ایکسپلورر پر کِلک کرنے سے شاپنگ چینل کا ٹیب دیگر چینلز سمیت سب سے اوپر نمایاں ہوگا۔فی الحال اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ یہ شاپنگ چینل کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments