اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پورہ بارڈر کھولنے پر باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹر اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی اور اس دوران ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی تھی جس سے متعلق سدھو کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپورہ کا راستہ کھولنے کا کہا ہے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رد عمل میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے، 14 افراد کو مزید قتل کردیا گیا، بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورۂ افغانستان پر ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ مثبت رہا، جلال آباد قونصل خانہ کھولنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، سیکیورٹی ملنے کے بعد قونصل خانہ کھول دیا جائے گا اور امید ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی کے اقدامات جلد ہو جائیں گے جب کہ پاک افغان مشترکا میکنزم کا اجلاس اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔پاک چین تعلقات پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ چین کے ساتھ ہرموضوع پر ہمیشہ بات کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ کے دورے میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ کرتار پورہ بارڈر کھولنے پر دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments